14 مارچ، 2023، 1:19 PM

امریکہ نے شام میں داعشی دہشت گردوں کو اپنے بیس کیمپوں میں منتقل کردیا

امریکہ نے شام میں داعشی دہشت گردوں کو اپنے بیس کیمپوں میں منتقل کردیا

لبنانی ٹی وی المنار نے خبر دی ہے کہ امریکی نے ایک بار پھر داعشی دہشتگردوں کو اپنے بیس کیمپوں میں منتقل کردیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے لبنان کے المنار چینل سے نقل کیا ہے کہ شام میں موجود امریکہ کے باوردی دہشتگردوں نے ڈیڑھ سو داعشی دہشتگردوں کو شام کے علاقے دیر الزور میں واقع اپنے بیس کیمپ میں منتقل کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ان دہشتگردوں کو شام کے شمالی علاقے حسکہ سے دیر الزور شہر کے قریب الشدادی اور العمر کے بیس کیمپوں میں منتقل کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان داعشی دہشتگردوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

اتوار کے روز بھی امریکی دہشتگردوں کے ہیلی کاپٹر حسکہ شہر کی جیل میں قید دسیوں داعشی عناصر کو لے کر حمص شہر کے مشرق میں واقع اپنے التنف بیس کیمپ پہنچے تھے۔

در ایں اثنا مقامی ذرائع نے بھی خبر رساں ایجنسی سانا کو بتایا کہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹر الصناعیہ اسکول سے داعشی دہشت گردوں کو بھر کر الشدادی اور حقل عمر کے دو امریکی غیر قانونی بیس کیمپوں کی طرف پرواز کر گئے۔

خیال رہے کہ داعشی دہشتگردوں کی امریکی اڈوں میں منتقلی ایک ایسا موضوع ہے جس کی خبریں آئے دن منظر عام پر آتی رہتی ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام کا مقصد شام کے محفوظ رہائشی علاقوں پر حملے اور ملک کی بنیادی تنصیبات کے علاوہ شامی فوج کے مراکز کو نشانہ بنانا ہے۔

اب تک ذرائع ابلاغ بارہا یہ انکشاف کر چکے ہیں کہ امریکہ داعشیوں کو اپنے بیس کیمپوں میں منتقل کرنے کے بعد انہیں صرف شام ہی نہیں بلکہ افغانستان اور حتیٰ یوکرین جیسی جگہوں پر بھی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کر رہا ہے۔

News ID 1915269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha